’لاہور صرف نام نہیں ایک برانڈ ہے‘ گلوکار ہنی سنگھ نے لاہور سے متعلق مزید کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ صحافی سے سوال کرتے ہیں کہ ان کا تعلق پنجاب کے کس علاقے سے ہے جس پر صحافی کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے . لاہور کا نام سنتے ہی ہنی سنگھ کہتے ہیں ’شہزادہ لگیا ایں‘ ، ’شیر اے ببر شیر، چیتا لگیا ایں‘ .

ساتھ ہی وہ کہتے ہیں کہ انہیں لاہوری ناشتہ سری پائے اور چکڑ چھولے کا بھی پتہ ہے . گلوکار نے صحافی کو کہا کہ ان الفاظ سے اندازہ لگا لیں کہ انہیں لاہور کے بارے میں کتنا علم ہے . یو یو ہنی سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ایک ہی ہے . انگریزوں نے ہمیں الگ کر دیا اور اب ہمیں پنجاب کو اکٹھا کرنا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ لاہور بھی آنا چاہتے ہیں . ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر مختلف قسم کے ردعمل کا اظہار کیا . ایک صارف نے کہا کہ لاہور صرف ایک نام نہیں لاہور ایک برانڈ ہے . زبیر فیصل عباسی نے ویڈیو پر یویو ہنی سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پھر لاہور میں ایک کنسرٹ ہو جائے . تحریم لکھتی ہیں کہ ہنی سنگھ کو لاہور کے بارے میں سارا پتہ ہے اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ لاہور شیروں کا شہر ہے . ایک صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن لاہور والے راستہ غلط بتاتے ہیں . عاطف رؤف لکھتے ہیں ’جنے لاہور نئیں ویکھیا او جمیا ای نئیں‘ . اپنے ایک انٹرویو میں گلوکار ہنی سنگھ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور سے ہے . وہ چاہتے ہیں کہ لاہور شہر کا دورہ کریں اور وہ پاکستان میں جاکر ننکانہ صاحب بھی جانا چاہتے ہیں اور وہاں اپنے خاندان لوگوں اور مداحوں سے ملنا چاہتے ہیں . واضح رہے کہ یو یو ہنی سنگھ حال ہی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہوئے، جہاں صحافیوں نے ان سے پاکستانی مداحوں اور گلوکاروں سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ان کے بہت سارے پسندیدہ گلوکار ہیں، جن میں مہدی حسن، غلام علی، علی عظمت، عاطف اسلم، مہوش حیات، صنم ماروی، منصور ملنگی، اللہ دتا لونیا والا اور ندیم عباس سکھیرا شامل ہیں . . .

متعلقہ خبریں