دھرنے کی سازش کو دہرانے کی اجازت نہیں دوں گا، وزیراعظم شہبازشریف


پھونکوں اور جادوٹونے سے کسی قوم نےترقی نہیں کی، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ خارجی اور اندر کے دشمن ایک ہوگئے ہیں، پھونکوں اور جادوٹونے سے کسی قوم نے ترقی نہیں کی، فسادیوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، میں دھرنے کی سازش کو دہرانے کی اجازت نہیں دوں گا۔
کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دھرنے اور اسلام آباد پرچڑھائی مذموم اور ناپاک عزائم ہیں، انہیں فکرکھارہی ہے معیشت سنبھل گئی توان کوکون پوچھے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی سربراہی میں اٹک میں میدان لگاہوا تھا، وزیراعلیٰ کےجلوس میں افغان شہری، پولیس اہلکار تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جہاں دن رات افراتفری ہوگی وہاں کون سرمایہ کاری کرےگا، دن رات چڑھائی کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ایک جتھے کو پاکستان کی ترقی منظور نہیں، بانی پی ٹی آئی معیشت کوکاری ضرب لگانا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کی جڑیں کاٹنے کیلئے سازشیں کی گئیں، چینی صدر کے دورے کو بھی بانی پی ٹی آئی خاطرمیں نہیں لائے، اس طرح کےواقعات2014کےدھرنے سے ملتے جلتے ہیں، چینی صدرکادورہ ملتوی ہونے سے پاکستان کاامیج خراب ہوا۔
شہبازشریف نے کہا کہ افسوسناک اور بیہودہ گفتگو کی جارہی ہے، وفاق کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، وفاق پردن رات چڑھائی کی جارہی ہے، کہاں گئیں وہ کرپشن خاتمےاور300ارب ڈالر کی باتیں؟ میں نے تو نہیں کہا تھا3ماہ میں کرپشن کاخاتمہ کردوں گا، 300 ارب ڈالرواپس لانےکیلئےباتیں کی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقی،خوشحالی کےراستےمیں رکاوٹیں اورسازشیں کی جارہی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام سے معیشت کومستحکم کررہے ہیں، عوام کویہ باتیں نہ بتانا ملک اورعوام سے زیادتی ہے، سرمایہ کاری وہیں ہوتی ہے جہاں امن ہو، افراتفری،شوروغل،دھرنوں میں کون آکرسرمایہ کاری کرےگا؟ جتھے ہرجگہ اُدھم مچانا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کودن رات پاکستان کی ترقی کاغم کھائے جارہا ہے، جتھے کو منظورنہیں غریب کی حالت سنورسکے،مہنگائی کم ہو، ایک جتھے کو منظور نہیں پاکستان ترقی کرے، اربوں ڈالرسرمایہ کاری کونقصان پہنچانا پاکستان کونقصان پہنچانے کا حربہ تھا۔
شہبازشریف نے کہا کہ سعودی عرب، یواےای، چین نے آئی ایم ایف پروگرام میں ہماری مددکی، ایس سی اوایونٹ کیلئے پوری طرح اقدامات کیے، ان معاملات کومزید مضبوط بنانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔ مزید کہا کہ کراچی میں دہشتگردی کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے، چینی عوام اورقیادت کے ساتھ پاکستانی بھی غم میں برابرشریک ہیں۔ تمام ترکاوشوں کے باوجود واقعہ ہونے پرافسوس اورشرمندگی ہے۔