انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا


انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا
کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں پاکستان روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا .
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر277روپے55 پیسے کی سطح پر ٹریڈہو رہا ہے .


سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے . مرکزی بینک کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا .
دوسری جانب گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 73 روپے پر خریدا اور 74.25 روپے پر بیچا جاتا رہا . اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں 85 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد سعودی ریال73 روپے پر خریدا جاتا رہا جبکہ گزشتہ روز ریال 73.85روپے پر بند ہوا .

. .

متعلقہ خبریں