اسلام آباد

غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے وزارت مذہبی امور کی طرف سے بڑی خوشخبری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارتِ مذہبی امور نے غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق رواں مالی سال کے تعلیمی وظائف کی درخواستیں وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع ہوں گی۔
اقلیتی طلبا کو آمدن سرٹیفیکیٹ، تعلیمی ادارے سے توثیق اور ذاتی/جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کی تفصیل مہیا کرنا ہوگی۔ رواں مالی سال میں غیر مسلم طلبا کے وظائف کے لیے 60 ملین روپے مختص ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پرائمری تا پروفیشنل سطح کے سرکاری درسگاہوں میں زیر تعلیم ایسے غیر مسلم طلبا وظائف کے اہل ہوں گے جنہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران امتحان میں کامیابی حاصل کی ہو اور کم از کم 50 فیصد نمبرز حاصل کیے ہوں۔ ایسے طلبا و طالبات اس اسکالرشپ کے اہل ہوں گے جن کے والدین کی آمدن ماہانہ 74000 روپے سے زیادہ نہ ہو۔

متعلقہ خبریں