تربت، نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
تربت(قدرت روزنامہ)تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ، ذرائع کے مطابق سولبند کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے امان اللہ ولد عبد الحمید سکنہ سولبند جان بحق ہوگیا جبکہ گل خان سکنہ سولبند زخمی ہوگئے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔