معدنیاتی خزانوں کو قبضہ کرنے کیلئے سرکاری کارروائی کو دہشتگردی کا نام دیا جاتا ہے، جو ناقابل قبول ہے ،محمود اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ و پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے سما جی رابطے کے ویب سائٹ (ایکس ) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے وطن میں جہاں کہیں بھی کوئی معدنیات دریافت ہوتی ہیں یا معدنیات نکالی جارہی ہے وہاں بدامنی، دہشتگردی پھیلانے اور معدنی خزانوں کو قبضہ کرنے کی سرکاری کارروائی کو دہشتگردی کا نام دیا جاتا ہے جو ہمیں ناقابل قبول ہے 8 فروری 2024 کے انتخابات کے نتیجے میں بنائی گئی حکومت کی کوئی آئینی یا اخلاقی جواز نہیں ہے . بلوچستان کے وزارت اعلی کا منصب بھی 6 ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیںالیکشن میں فوج کی جانب سے جو بولیاں لگائی گئی اس نے وردی کی ساکھ کو برباد کیا ہے .

ہمارے وطن میں جہاں کہیں بھی کوئی معدنیات دریافت ہوتی ہیں یا معدنیات نکالی جارہی ہے وہاں بدامنی، دہشتگردی پھیلانے اور معدنی خزانوں کو قبضہ کرنے کی سرکاری کارروائی کو دہشتگردی کا نام دیا جاتا ہے جو ہمیں ناقابل قبول ہے . .

متعلقہ خبریں