مریم نواز کے مافیا کہنے سے کاشتکاروں کو بہت دکھ ہوا: خالد محمود کھوکھر


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے چند روز پہلے کسان کو مافیا کہا، ان کے الفاظ سے کاشت کاروں کو بہت دکھ ہوا۔
خالد محمود کھوکھر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اب کسان انتہائی تکلیف میں ہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کاشت کار کے بارے میں کبھی کچھ سوچا ہے؟
اُنہوں نے مریم نواز سے سوال کیا کہ کیا آپ نے کاشت کاروں کو کوئی ریلیف دیا؟
خالد محمود کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ کاشت کار وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر ہیں۔