مچھ جیل میں 74قیدی پھانسی کے منتظر، آخری پھانسی آٹھ سال قبل دی گئی تھی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مچھ جیل میں 74قیدی پھانسی کے منتظر ہیں جیل میں آخری پھانسی آٹھ سال قبل دی گئی تھی مچ جیل میں ایک قیدی 21سال سے کال کوٹھڑی میں بلیک وارنٹ کا انتظار کررہا ہے . محکمہ جیل کے حکام کے مطابق بلوچستان کی مچ جیل میں سات سو سے زائد قیدی پابند سلال ہیں ان قیدیوں میں 74قیدی جیل کے پھانسی گھاٹ پر سزائے موت کے منتظر ہیں ان میں سے نو قیدیوں کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت کے پاس ہیں،22قیدیوں کی اپیلیں سپریم کورٹ میں،38قیدیوں کی اپیلیں بلوچستان ہائی کورٹ میں اور پانچ کی اپیلیں آرمی چیف کے پاس زیر سماعت ہیں .

مچ جیل میں ایک قیدی داد اللہ کو 2003میں سزائے موت سنائی گئی تھی وہ اکیس سال سے مچ جیل کی کال کوٹھڑی میں پھانسی کے بلیک وارنٹ کا منتظر ہے اس کی رحم کی اپیل صدر مملکت کے پاس ہے مچ جیل میں آخری پھانسی 28جولائی 2016کو علی گل نامی قیدی کو دی گئی تھی . . .

متعلقہ خبریں