کوئٹہ، خیزی میں گھریلو نا چاقی پر ایک شخص نے اپنی بہن کو قتل کردیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے خیزی میں ایک شخص نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بہن کو قتل کردیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز سمنگلی کے علاقے خیزی میں گھریلو ناچاقی پر مشتعل ہوکر ایک شخص نے قینچی سے وار کرکے اپنی بہن مسماة (ف) کو قتل کردیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کردی اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم وجے کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمدکرلیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی ایس ایچ او ایئر پورٹ عبدالحئی کررہے ہیں۔