ٹرمپ پر تیسرے مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش سے متعلق اطلاع اپنی موت آپ مرگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسرے مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش سے متعلق حکام کی جانب سے پھیلائی گئی اطلاع اپنی موت آپ مرگئی . کیلی فورنیا میں اہلکاروں نے کوشیلا ویلی میں منعقدہ ریلی کے موقع پر 49 سالہ جس شخص ویم میلر کو شارٹ گن، پستول اور مبینہ جھوٹے شناختی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا وہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پکا حامی نکلا .

لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والے وین ملر نے اب اہلکاروں کے خلاف مقدمے کا اعلان کردیا ہے . حکام نے ویم ملر کو گرفتار کرکے دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی تیسری کوشش ناکام بنادی گئی ہے تاہم ویم ملر کو پانچ ہزار ڈالر ضمانت پر فوری رہائی دیدی گئی . ویم ملر نے ثابت کیا تھا کہ اسے ریلی میں شرکت کا دعوت نامہ ملا تھا اور کئی ریپبلکن رہنماؤں کے ساتھ اس کی تصاویر موجود ہیں . وین ملر نے یہ بھی ثابت کیا کہ اس کے پاس مختلف شناختی دستاویز نام قانونی طور پر بدلنے کی وجہ سے ہیں . . .

متعلقہ خبریں