آپ زیادہ جذباتی نہ ہوں، صبروتحمل کا مظاہرہ کریں،پشاور ہائیکورٹ نے وکیل الیکشن کمیشن کو ڈانٹ پلا دی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن نہ کرانے کے معاملے پر وکیل الیکشن کمیشن کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہاکہ آپ زیادہ جذباتی نہ ہوں،آپ صبروتحمل کا مظاہرہ کریں .
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن نہ کرانے کے معاملے پر اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کب خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروا رہا ہے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہم نے جواب جمع کرا دیا ہے،مخصوص نشستوں کا معاملہ حل ہونے تک سینیٹ الیکشن نہیں ہونگے،عدالت نے کہاکہ کیا مخصوص نشستوں کا معاملہ حل ہونے تک سینیٹ الیکشن کرانے کا کوئی ارادہ نہیں؟عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہاکہ آپ زیادہ جذباتی نہ ہوں،آپ صبروتحمل کا مظاہرہ کریں .

. .

متعلقہ خبریں