معیشت / کاروباری دنیا

انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ


روپیہ ایک پیسے کے اضافے سے 277.73 روپے پرجاپہنچا
کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کے اضافے سے 277.73 روپے پر جاپہنچا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق منگل کو روپیہ 277.74 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان ہے،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 86 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ جہاں ہنڈریڈ انڈیکس کی 300 پوائنٹس بڑھ کر 86143 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 85 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں