لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے غیر مصدقہ واقعے پر ترجمان پنجاب پولیس کا بیان سامنے آگیا .
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ مبینہ واقعے کے متعلق اگر کسی شہری کے پاس کوئی بھی انفارمیشن ہے تو ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو مطلع کریں .
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہری 15 پر کال یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں . اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا .
ترجمان نے مزید کہا کہ غیر مصدقہ واقعے کے متعلق ہر پہلو کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے . قانون و انصاف کی بالادستی کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا .
علاوہ ازیں طالبات کے ساتھ ہراسگی کے خلاف لاہور میں آج بھی طلبہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا، نجی کالج کے خلاف یونیورسٹی طلبہ بھی سڑکوں پر آگئے .
جی سی یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے مال روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی تک اینٹی ہراسمنٹ ریلی نکالی اور جی پی او چوک پر نعرے بازی کی . طلبہ نے نجی کالج کو بند کرنے اور حکومت سے ہراسگی کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا .