کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے۔
کمشنرکراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق اٹھارہ اورانیس اکتوبرکوہر قسم کے مظاہروں جلوس دھرنے ریلیوں اور اجتماع پر پابندی لگائی گئی ہے۔
پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پرنوٹیکفیشن جاری کیا گیا۔خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف پولیس کو کارروائی کا اختیار ہوگاکوکارروائی کا اختیار ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کی ہے،پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔