راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا، جس کی وِڈیو سامنے آ گئی۔
دارالحکومت کے جڑواں شہر میں سکستھ روڈ پر پولیس نے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا، جس کی وِڈیو منظر عام پر آ گئی۔
واقعے کی وِڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈنڈے پکڑے پولیس اہل کاروں، سادہ کپڑوں میں ملبوس اور ان کے مدد گاروں کو پینٹ شرٹ پہنے نوجوان کے پیچھے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
نوجوان 6th روڈ سے مری روڈ چوک پر پہنچتا ہے تو تعاقب کرتے اہل کار اور سادہ لباس اس نوجوان کو قابو کر لیتے ہیں ، جس پر نوجوان بری طرح زمین پر گرتا ہے۔ وِڈیو میں باوردی پولیس اہلکاروں اور سادہ لباس افراد کو نوجوان کو سرعام بری طرح ڈنڈوں، مکوں اور پاؤں سے تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔
وِڈیو میں نوجوان کو سڑک پر گرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔
شدید تشدد کےبعد نوجوان کو چلنے میں دشواری پر باوردی پولیس اہلکار کی جانب سے کھینچتے اور سادہ لباس افراد کی جانب سے دھکے دیتے اور مارتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں دکھائی دینے والا نوجوان کالج یونیفارم میں نہیں بلکہ یہ غیر طلبہ عناصر سے تھا۔