کراچی میں دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں نافذ دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع کردی گئی۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں مزید 48 گھنٹوں کے لیے دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا ہے اور یہ پابندی 18 اور 19 اکتوبر تک عائد رہےگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ شہر قائد میں 5 سے زائد افراد کے اجتماع پرپابندی ہوگی جب کہ دفعہ 144 کے تحت جلسے اور ریلیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کراچی میں اس سے قبل 13 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی اور 13 اکتوبر کو شہر میں ہونے والے احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوگیا تھا جس کے بعد پولیس جانب سے گرفتاریاں کی گئیں۔