نجی ایئرلائن کی جدہ سے کراچی آنیوالی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
کراچی(قدرت روزنامہ) نجی ائیرلائن کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی ۔
ذرائع سی اے اے کے مطابق دوران لینڈنگ پرواز پی اے171 کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ طیارے کے ونڈ سکرین سے ماڈل کالونی میں دوران لینڈنگ ٹکرایا ۔
ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے باوجود طیارہ مکمل محفوظ رہا اور کپتان نے جہاز کو باحفاظت کراچی ائیرپورٹ رن وے پر اتاردیا، طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔