قاہرہ میں نوجوان صحافیوں کے لیے پہلی ’عرب میڈیا کریئیٹیویٹی سمٹ ‘ کا آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوجوان عرب صحافیوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے’ عرب میڈیا کریئیٹیویٹی سمٹ‘ کا آغاز اتوار 27 اکتوبر کو مصر کے شہر قاہرہ میں ہو رہا ہے، جس کا اہتمام عرب اکیڈمی برائے سائنس، ٹیکنالوجی، اور میرین ٹرانسپورٹ نے کیا ہے . اتوار 27 اکتوبر کو ہونے والے ’ایسا میڈیا جو متاثر کرے .

. . ایسا نوجوان جو تخلیق کرے‘ کے عنوان کے تحت منعقدہ اس ایونٹ کو عرب لیگ اور مصری کابینہ کی سرپرستی حاصل ہے . 2 روزہ اس سمٹ میں مختلف موضوعات پر مکالمات اور مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا، جو موجودہ عرب میڈیا کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کریں گے . اس دوران بہترین میڈیا ماہرین اور تربیت فراہم کرنے والے افراد کی جانب سے نوجوان صحافیوں کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا اور انہیں عملی تربیت بھی فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور تجربات کو بڑھانا ہے . مباحثوں میں مصنوعی ذہانت اور اس کے میڈیا کے شعبے پر اثرات کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صحافتی مواد کی تیاری پر بھی بات کی جائے گی . مزید برآں، عرب ممالک میں میڈیا کوریج کے چیلنجز، صحافتی اداروں کا ڈیجیٹل سیکیورٹی اور میڈیا پروفیشنلز کی ذہنی صحت جیسے موضوعات بھی زیر بحث آئیں گے . کانفرنس کے دوران (میڈیاتھون) مقابلہ بھی منعقد ہوگا، جس میں عرب نوجوان فلم ساز، ڈیزائنر، پروگرامر اور مختلف عرب جامعات کے میڈیا طلبا حصہ لیں گے اور میڈیا سے متعلقہ موضوعات پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے . اس کانفرنس کا بنیادی مقصد عرب نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا، اور تمام عرب ممالک کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا ہے . ساتھ ہی جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال میں آگاہی بھی فراہم کرنا ہے، تاکہ میڈیا کے میدان میں ان اقدار اور اخلاقیات کو برقرار رکھا جا سکے جو عرب معاشرتی روایات سے ہم آہنگ ہوں . . .

متعلقہ خبریں