جب تک الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا، ہم کچھ نہیں کر سکتے: ایاز صادق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے میں جب تک الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا، ہم کچھ نہیں کر سکتے . جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ جو ارکان سنی اتحاد کونسل میں جا چکے ہیں وہ پچھلی تاریخوں میں جا کر کسی اور پارٹی میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں .

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اب الیکشن قوانین میں ترمیم بھی ہو چکی ہے جس کے مطابق وہ ایسا نہیں کر سکتے . انہوں نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر سپریم کورٹ آئین تبدیل کر سکتی ہے تو کیا یہ حق پارلیمنٹ کو نہیں ہے؟ . .

متعلقہ خبریں