اسلام آباد میں جعلی رسیدیں جاری کرنے پر 2 ریسٹورنٹس سیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے ٹیئر1 ریٹیلرز/ریسٹورنٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے پوائنٹ آف سیل (POS) انوائسنگ سسٹم کے ذریعے شامل کرنے کی مہم کا آغاز کردیا . اور پوائنٹ آف سیل ٹریکنگ سافٹ ویئر کے ذریعے جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد اسلام آباد میں 2 ریسٹورنٹس کو سیل کر کے پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا .


واضح رہے کہ ایف بی آر 25 اکتوبر سے پوائنٹ آف سیل انعامی سکیم شروع کرچکا ہے . سکیم کے تحت ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے جعلی رسیدوں کے بارے میں ایف بی آر کو مطلع کرنے والے شہری/ صارفین کو نقد انعامات دیئے جائیں گے . جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد ایف بی آرجیتنے والے صارفین کے بینک اکاؤنٹس میں نقد انعامات براہ راست منتقل کرے گا .
پہلے مرحلہ میں یہ سکیم اسلام آباد میں ٹیئر 1 کے ریسٹورنٹس اور اس کے ٹییر I ریٹیلرز کے لئے متعارف کرائی گئی ہے .
پی او ایس پرائز سکیم کو اگلے ماہ سے پورے ملک تک توسیع دی جائے گی .
جن ٹیئر 1 ریٹیلرز/ریسٹورنٹس کے خلاف رپورٹ کی جائے گی انہیں جعلی رسیدیں جاری کرنے پر سیل کر دیا جائے گا . یہ اہم قدم جعلی رسیدوں کے رجحان کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ واجب الادا ٹیکس قومی خزانہ میں جمع ہو سکیں .
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکس قوانین کے موثرنفاذ کے ذریعے ٹیکس کمپلائنس کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہیں .

. .

متعلقہ خبریں