جماعت اسلامی نے پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کردیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کم ہوکر 67 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے اس لیے فوری طور پر پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔پیٹرولیم لیوی کی مد میں 60 روپے فی لیٹر اضافی ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے جو ایک ناجائز ٹیکس ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ اگر پیٹرولیم لیوی کی مد میں حاصل کیا جانے والا ناجائز ٹیکس ختم کیا جائے تو معاشی ایکٹیویٹی بڑھے گی۔