لاہور میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیلئے جانے والی لیسکو ٹیم پر بد ترین تشدد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں بجلی چور ملزمان نے ڈنڈوں اور لوہے کی سلاخوں کا استعمال کرتے ہوئے بجلی چوری کیخلاف آپریشن کیلئے جانے والی لیسکو ٹیم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا . ترجمان لیسکو کے مطابق میٹر ریڈر افتخار احمد پر ملزم شاہد نے اپنے بیٹوں اور چند نامعلوم مسلح افراد کے ساتھ مل کر حملہ کیا .

واقعے کے اگلے روز ایس ڈی او فیضان اعظم اسی علاقے میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیلئے گئے تو ملزم شاہد نے ساتھیوں کے ہمراہ لیسکو ٹیم پر ڈنڈوں اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کر دیا . ترجمان کا کہنا ہے کہ غیرقانونی کنکشن منقطع کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں