شیئر کی گئی تصاویر میں اذہان ملک کو اسپیشل فٹبال تھیم کیک کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہےجس پر دو فٹبالرز کے کریکٹر سجائے گئے . ان میں سے ایک فٹ بالر کی شرٹ پر اذہان جبکہ دوسرے پر رونالڈو لکھا گیا ہے . دیگر تصاویر میں ثانیہ مرزا بیٹے کو گود میں اٹھائی نظر آئیں جبکہ ایک تصویر میں وہ اذہان کو گلے لگائے کھڑی ہیں اور گال پر بوسہ دے رہی ہیں . ثانیہ مرزا کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اذہان ملک کو سالگرہ کی مبارک بادیں بھی دے رہے ہیں . واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا . شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 2023 میں ختم ہوگئی اور شعیب ملک نے رواں سال کے آغاز پر پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرلی . شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا دبئی میں اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی اور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آ رہی ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک کو اپنے مسکرانے کی وجہ قرار دے دیا .
ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اذہان کی چھٹی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ آپ 6 سال کے ہو گئے ہیں، اُنہوں نے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ میرے مسکرانے کی وجہ ہو .
متعلقہ خبریں