پشاور (قدرت روزنامہ) پشاو کے نامور خواجہ سرا ڈولفن ایان کی سوشل میڈیا پر برہنہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، ڈولفن ایان نے پولیس کو کارروائی کی درخواست دیدی ہے .
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق خواجہ سرا ڈولفن ایان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دو سال پرانی ہے جو کہ زبردستی بنائی گئی تھی .
انہوں نے کہا کہ پولیس کو ویڈیو وائرل کرنے کے حوالے سے درخواست دے رہی ہوں، ایف آئی اے سائبر کرائم میں بھی ملزم کے خلاف درخواست دوں گی .
ڈولفن ایان نے بتایا کہ ملزم کا نام اور ایڈریس پولیس درخواست میں شامل کیا ہے . ایس پی سٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خواجہ سرا ڈولفن ایان کی ویڈیو سے متعلق مقامی تھانہ رابطے میں ہے .
. .