گورنر خیبرپختونخوا کا بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی رہائی پر تحفظات کا اظہار
پشاور (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بشری بی بی، بانی چیئرمین کی بہنوں کی رہائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمانت منظوری اور رہائی سوالیہ نشان ہے۔
این ایف سی سیمنار سے خطاب کرتےہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ رہائی کے بعد لوگ گھر جاتے ہیں بشری بی بی پشاور آ گئیں اور وہ سیاست کیلیے آئیں تھیں اس کا کوئی مقصد نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاست کرنی ہے تو کھل کر کریں، پہلے بھی پنجاب میں فرا گوگی کے ذریعے تقریری تبادے سب کے سامنے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اب پشاور میں تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کیا ہے، دیکھتا ہوں پنجاب سے کتنے لوگ آتے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم تو ہونی ہے، میڈیا پر خبریں آنی ہے، جسے ہم نے 26ویں ترمیم کی ہے ویسے ہی 27ویں ترمیم بھی پاس کرا لیں گے، اس کے بعد جب پارلیمنٹ کو ضروری پڑی تو 28ویں آئینی ترمیم بھی کر لیں گے۔