’او لگدی فارم 47 دی آ‘، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تنقید کی زد میں کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مریم نواز وزیرِ اعلٰی پنجاب منتخب ہونے کے بعد سے ہی خاصی متحرک نظر آتی ہیں . پنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ مریم نواز نے بہت مختصر وقت میں خواتین، نوجوانوں، کسانوں اور دیگر طبقات کے لیے کئی اسکیمیں متعارف کرائی ہیں .

گزشتہ روز انہوں نے سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کیا جس میں انہوں نے رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں کاشتکاروں کو سپر سیڈر کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کیا . اور ٹریکٹر پر بیٹھ کر تصاویر بھی کھنچوائیں . ریشم سلیم نامی صارف نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر مریم نواز کی ٹریکٹر پر بیٹھے ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں مشہوربھارتی گلوکار گرورندھاوا کے گانے کی لائن ’او لگدی لاہور دی اے ‘ کی ایک لائن لکھی جس میں غلطی تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تبصرہ کرتے ہوئے اس کی تصحیح کی اور لکھا کہ درست لائن ’او لگی پنجاب دی آ‘ ہے . پی ٹی آئی کے ایک حامی صارف نے مریم نواز کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’او لگدی فارم 47 دی آ‘ . حسنین علی چوہدری نامی ایک صارف نے لکھا کہ یہ پنجاب کی وزیراعلیٰ ہیں یا ٹک ٹاکر جو گانے کی دھن درست کروا رہی ہیں . ایک صارف نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میڈم اس گانے پر ایک بہترین ٹک ٹاک بن سکتی ہے ٹریکٹر کی وڈیو پر یہ گانا لگائیں مزہ آجائے گا . آج وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آج گرین ٹریکٹر اسکیم کا افتتاح کر دیا ہے . گرین ٹریکٹر پروگرام کی ڈیجیٹل بیلٹنگ میں کامیاب ہونے والے کسانوں کا بھی اعلان کیا گیا . مریم نواز نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار گرین ٹریکٹر بذریعہ قرعہ اندازی بالکل مفت دیں گے . . .

متعلقہ خبریں