حکومت 26 ویں ترمیم سے مایوس، دوسرا تجربہ بھی اچھا نہیں ہوگا: جے یو آئی سینیٹر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علمائے اسلام کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت تباہی کے راستے پر چل رہی ہے اور 26 ویں آئینی ترمیم کے پہلے تجربے سے مایوسی کے بعد اب یہ دوسرا تجربہ کرنے جارہے ہیں وہ بھی اچھا نہیں ہوگا . جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مل کر ہمارے احتجاج کرنے کی بات قبل از وقت ہے .

انہوں نے بتایا کہ آج پی ٹی آئی رہنماؤں نے مولانا کیلئے بانی پی ٹی آئی کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور واضح کیا کہ 26 ویں ترمیم کو ووٹ دینے پرغدار کہنا مولانا کیلئے نہیں تھا . جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے انتخابات کے بعد یہ کہہ سکتے ہیں کہ وکلا نے 26 ویں ترمیم کو قبول کرلیا ہے . . .

متعلقہ خبریں