جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی نے بلین ٹری منصوبے کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر اتفاق کرلیا .
جرمنی اس مقصد کے لیے پاکستان کو دو کروڑ یورو فراہم کرے گا .
بلین ٹری منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے جرمنی پاکستان کو ایک کروڑ 35 لاکھ یورو پہلے ہی فراہم کر چکا ہے .
ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے پر تیزی سے کام جاری ہے اور اس کے تحت خیبرپختونخوا میں 10 ہزار ایکڑ زمین پر درخت لگائے جا رہے ہی . ماحولیاتی نظام کی بہتری کے لیے ایک انفارمیشن مینیجمنٹ سسٹم بھی بنایا جائے گا تاکہ منصوبے کے اثرات کی موثر انداز میں نگرانی کی جاسکے .