پنجاب

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ


لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے
لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی احکامات پر پی ایچ اے نے لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔
ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو کے مطابق لاہور کے گرد گرین رنگ میں تقریبا 30 کروڑ درخت لگائیں گے، گرین رنگ بنانے کے لیے نرسریوں میں پودوں کی افزائش شروع کر دی ہے۔ 30 کروڑ درخت لگانے کا ٹارگٹ پانچ سالوں میں پورا ہوگا۔
طاہر وٹو نے کہا کہ آئندہ سال اڑھائی کروڑدرخت لگانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے ، جن کی نرسریوں میں افزائش شروع کر دی ہے۔ اگلے سال کے آخر تک یہ پودے جب بڑے ہونگے تو گرین رنگ میں لگائے جائیں گے۔
ڈی جی پی ایچ اے طاہروٹو کا مزیدکہنا ہے کہ اسموگ میں کمی کے لیے پنجاب حکومت پودا لگانے پر پیسے دینے کا منصوبہ لارہی ہے،شہریوں کو پودے لگانے پر مخصوص رقم دی جائیگی۔ منصوبے کی پلاننگ شروع کر دی گئی ہے جلد عملدرآمد شروع کیا جائیگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے لاہور کے لیے گرین ماسٹر پلان بنایا ہے،ہمارا ٹارگٹ ہے کہ لاہور کا گرین کور ایریا 12 فیصد سے اوپر لے کر جائیں جو کہ اس وقت صرف پانچ فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں