آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارا ہدف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کریں گے۔ہم سمجھتے ہیں کہ بشریٰ بی بی پشاور میں زیادہ محفوظ ہیں۔

ہم آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان پر زیادہ اعتبار نہیں کرسکتے، ہم نے دوبارہ احتجاج کی کال دی ہے۔ جب بھی احتجاج کی کال دیتے ہیں یہ بندوں کو پکڑتے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔