رواں برس ستمبر میں ایکس کے مالک ایلون مسک نے اس متوقع بلاک فیچر میں تبدیلی کا عندیہ دیا تھا، اس سے قبل صارفین کسی بھی شخص کی جانب سے بلاک کیے جانے کے بعد اس کے اکاؤنٹ کے فالوورز، جوابات سمیت دیگر تفصیل تک رسائی کھودیتے تھے . مگر اس نئی تبدیلی کے بعد اس صارف کی پبلک پوسٹس اور پروفائل پیج کو دیکھنا ممکن ہوگا، البتہ اب بھی بلاک ہونے پر آپ اس صارف کو فالو نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی براہ راست کوئی پیغام یا پوسٹ پر جواب بھی نہیں دے سکیں گے . واضح رہے کہ ایلون مسک ایکس ڈاٹ کام پر ’بلاک‘ فیچر کے سخت مخالف رہے ہیں اور اگست 2023 میں انہوں نے ’بلاک‘ کے آپشن کو یکسر ختم کرنے کا اشارہ دیا تھا، کیونکہ ایکس کا مقصد صارفین کو زیادہ کنٹرول کے ساتھ پوسٹس تک عوامی رسائی کو برقرار رکھنا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ڈاٹ کام پر اگر کسی صارف کو بلاک کرنے کا اب کوئی فائدہ نہیں کیونکہ سابقہ ٹوئٹر کے اس نئے اوتار میں ایک متنازع تبدیلی پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے .
میڈٰیا رپورٹس کے مطابق ایکس ڈاٹ کام نے نے بلاک فیچر میں کی جانے والی اپ ڈیٹ کو متعارف کرادیا ہے، اس تبدیلی کے بعد آپ کی پبلک پوسٹس تمام صارف دیکھ سکیں گے، یہاں تک کہ وہ بھی جنہیں آپ نے بلاک کردیا تھا .
متعلقہ خبریں