نیشنل پارٹی معاشی قتل عام کیخلاف احتجاج پر کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، چنگیز حئی بلوچ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی ترجمان کہ جاری کردہ بیان کے مطابق نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ھے جس کی معشیت کا انحصار زیادہ تر زراعت پر ھے اور کسان اس معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ اپنا خون پسینہ بہا کر دھرتی ماں سے زرعی اجناس کی پیداوار پیدا کرتے ھیں مگر بدقسمتی سے گزشتہ دو دہائیوں سے ھر حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی زراعت اور کسان سمیت چھوٹے زمیدار بربادی کہ دہانے پر پہنچ چکے ھیں ایک وقت تھا کہ پاکستان دنیا کہ ان ممالک میں سے تھا جس کی زرعی پیداوار اپنی ضرورت سے زیادہ تھی پاکستان چاول کپاس گنہ کی پیداوار سے چینی سمیت دیگر زرعی اجناس دنیا کہ ممالک کو وافر مقدار میں امپورٹ کر کہ ملکی معیشت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاتا تھا جس سے ملک کے کسانوں سمیت چھوٹے بڑے زمینداروں کی معاشی حالت بہتر بنانے میں مدد ملتی تھی مگر موجودہ حکومت نے تو کسان دشمنی میں سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ھیں جس کی مثال واضع ھیکہ کہ گزشتہ چھہ ماہ قبل ملک کہ کسانوں نے وافر مقدار میں گندم کی پیداوار میں اپنا خون پسینہ شامل کر کہ جب پیدوار میں اضافہ کیا اور حکومت نے کسان کی پیداواری لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے قمیت خرید مقرر کی تو ملک بھر کے کسانوں نے اطمینان کا سانس لیا۔مگر جلد ہی جب اپنی طے شدہ قیمت سے حکومت نے راہ فرار اختیار کی تو کسان سراپا احتجاج ملک بھر میں نکلے مگر حکومت کو کوئی فرق نہ پڑا اور کسان اپنی گندم اونے پونے پیداواری لاگت سے بھی کم قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ھوئے اور حکومت نے ملک بھر کہ کسانوں اور چھوٹے زمیداروں کا معاشی قتل کرتے ھوئے ان کواپنے بچوں کہ پیٹ کی بھوک کو مٹانے کہ قابل بھی نا چھوڑا ،اج ایک بار پھر حکومت کسان اور زمیدار کہ ساتھ چاول کی فصل پر اسی ھٹ دھرمی اور کسان دشمن پالیسی پر عمل پیرا ھے جس کے باعث ملک بھر سمیت نصیر آباد گرین بیلٹ کہ کسانوں سمیت چھوٹے بڑے ذمیدار اضطرابی کیفیت سے دو چار ہیں ملک بھرمیں چاول کی فصل تیار ھے اور قیمت پیداواری لاگت سے بھی کم مقرر کرنے پر حکومت تولی ھوئی ھے جس پر ملک بھر سمیت نصیر آباد گرین بیلٹ کہ کسان سراپا احتجاج ہیں اور نیشنل پارٹی ان کہ اس معاشی قتل کہ خلاف کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ھوگی اور دس نومبر کو ضلع صحبت پور میں نیشنل پارٹی کا کسانوں کہ ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے چاول کی قیمتوں میں کمی کہ خلاف بھرپور عوامی احتجاج کرنے کا اعلان کیا ھے نیشنل پارٹی ضلع صحبت پور کی طرف سے کسانوں کے معاشی قتل پر عوامی احتجاج میں عوام الناس سے شرکت کی بھرپور اپیل کرتے ہیں اور بلخصوص کسانون سمیت گرین بیلٹ کہ چھوٹے بڑےزمیداروں سے بھی اس احتجاج میں شریک ہونے کی بھرپور اپیل کرتے ھیں تاکہ آپ اپنے بچوں کہ بہتر مستقبل کے لئے بہتر کردار ادا کر سکیں اور بھرپور عوامی احتجاج کی بدولت نااہل حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں سے نجات حاصل ھو سکے اور ملک کی زراعت اور کسان کو حکومت کہ ظلم سے دائمی نجات حاصل ھو سکے۔آخر میں نیشنل پارٹی کہ صوبائی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ صحبت پور سمیت گرین بیلٹ کہ تمام پارٹی سے وابستہ رہنما کارکن اور کسان دس نومبر کہ احتجاج کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کرنے کہ ساتھ ساتھ اپنی شرکت کو بھی یقینی بنائیں۔