پاکستان

اسلام آباد و خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے


زلزلے کے جھٹکوں کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندو کش ریجن تھا اور زمین میں گہرائی 220 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور گرد نواح میں محسوس کیے گئے۔ خیبرپختوانخوا میں سوات، لوئر دیر، صوابی ، مانسہرہ اور دیگر علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔ لوئر دیر میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *