کراچی(قدرت روزنامہ)مہنگائی اور بجلی بلوں سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی، 16نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے .
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5روپے فی لٹر تک اضافے کاامکان ہے .
تیل کمپنیزذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2روپے 58پیسے اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5روپے لٹر تک اضافہ متوقع ہے .
. .