سندھ میں میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان
کراچی (قدرت روزنامہ)سکھر انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کے تحت سندھ کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ کے کالجز میں داخلوں کیلئے صوبے میں دوبارہ ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہوں گے، ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ سکھر آئی بی اے کے ذریعے ہوگا۔
ترجمان کے مطابق کراچی میں 3، حیدرآباد، میرپورخاص میں ایک ایک سینٹر قائم کیا جائے گا، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی ایک ایک سینٹر قائم ہوگا۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایم ڈٰی کیٹ کے امتحان میں سندھ بھر سے 38 ہزار 609 طلبا حصہ لیں گے۔
محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق آئی بی اے سکھر کے تحت دوبارہ ایم کیٹ کے ٹیسٹ 8 دسمبر کو لیے جائیں گے۔