دہشتگردی کسی صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ، انکاخاتمہ کرکے امن بحال کریں گے، سرفرازبگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے میں واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے منظم سازش کے تحت دہشت گردی کی جاررہی ہے ریاست کو غیر مستحکم کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی اپیکس کی قومی کمیٹی میں دہشت گردی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف مہم کو دوبارہ متحرک کرکے ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلائیں گے قومی قیادت نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے دہشت گردی کسی ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن بحال کریں گے،