بارڈرز کی دونوں اطراف بسنے والے لوگوں کی آمد و رفت و تجارت کو قانونی حیثیت دینا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ، ایرانی قونصل جنرل
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل ، دو طرفہ بینکنگ سیکٹر کا قیام تجارتی حجم میں اضافے کا باعث بنے گا انہوں نے کہا کہ دونوں اقوام زبان، ثقافت اور سیاحت میں مماثلت رکھتی ہیں۔سوشل میڈیا ایکسپلوریشن دونوں ثقافتوں کو قریب لانے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ان خیلات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما خواجہ رمیض حسن کوئٹہ میں ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نے پاک ایران تعلقات کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ پاک ایران دوطرفہ تعلقات خطے میں امن اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر خطے میں افراتفری اور نقص امن کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں جن کے اہداف میں پاک ایران تعلقات کی خرابی خارج از امکان نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور فلم انڈسٹری لوگوں کو قریب لانے کے لیے انتہائی اہم ذرائع ہیں۔ مشترکہ فلم انڈسٹری کا قیام اور سوشل میڈیا ایکسپلوریشن دونوں ثقافتوں کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں یو این اے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس وقت معیشت دنیا بھر کی اولین ترجیحات میں شامل ہے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل ، دوطرفہ سیاحت، بینکنگ سیکٹر کا قیام تجارتی حجم میں اضافے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارڈرز کی دونوں اطراف بسنے والے لوگ ایک دوسرے سے قریبی رشتہ داریوں سے بندھے ہیں ان کی آمد و رفت اور تجارت کو قانونی حیثیت دینا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے