نصیرآباد، دوگروپوں میں تصادم، 2افرادجاں بحق، 3زخمی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نصیرآباد کے علاقے میںدوگروپوں میں تصادنم کے نتیجے میں2افرادجاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھو شوریٰ کی حدود میں منجھو قبائل کے دو گروپوں میںزمین کے تنازعے پر تصادم کے نتیجے میں2افراد وڈیرہ محمد عالم اور ممتاز منجھو جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے پولیس نے نعس اورذخمیوں کو فوری طورپرہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔