فن و ثقافت شوبز

شہرت سے ڈر لگتا ہے کہ اللّٰہ کو کیا جواب دوں گی: ہانیہ عامر

رواں سال کے آغاز میں بی بی سی ایشیاء کو انٹرویو دیا تھا، جس کا ایک ویڈیو کلپ منظرِ عام پر آیا ہے


کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اپنی شہرت سے خوف آتا ہے کہ میں اللّٰہ تعالیٰ کو کیا جواب دوں گی؟
اداکارہ نے رواں سال کے آغاز میں بی بی سی ایشیاء کو انٹرویو دیا تھا، جس کا ایک ویڈیو کلپ منظرِ عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے ذہنی صحت کے حوالے سے کھل کر بات کی تھی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹنگ کے بارے میں بات کی تھی اور کہا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ ہر کوئی خوش رہے، اگر کسی کو ذہنی صحت کے مسائل درپیش ہیں تو وہ یہ جان سکے کہ ان کا حل کیا ہے؟ وہ اپنا مسئلہ کس کے ساتھ بیان کر سکے؟ کیونکہ ذہنی صحت پر بات کرنا اب ممنوع نہیں سمجھا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ ذہنی صحت کے حوالے سے جن مشکلات کا سامنا میں نے کیا ہے وہ کوئی اور بھی کرے، ایک طویل عرصے سے ذہنی صحت پر بات کرنے کو ممنوع سمجھا جاتا تھا، شکر ہے کہ اب ایسا نہیں ہے۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ کہتی ہوں کہ مجھے اپنی شہت سے ڈر لگتا ہے کہ میں کل اللّٰہ تعالیٰ کو کیا منہ دکھاؤں گی؟ وہ مجھ سے سوال کریں گے تو کیا کہوں گی کہ میں نے کچھ فلمیں کیں اور بہت سارے پیسے کمائے؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مجھے سوٹ نہیں کرتا، میں ایسی نہیں ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں لوگوں کے چہروں پر ہنسی لا سکوں اور میری سوشل میڈیا پوسٹ سے لوگوں کے چہروں پر ہنسی آتی ہے، یہ جان کر مجھے خوشی ہے، وہ جان سکتے ہیں کہ ذہنی صحت ایک عام مسئلہ ہے جس پر وہ بات کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *