اسلام آباد

پہلے سنگجانی جانے پر راضی، پھر کہا عمران کا فیصلہ نہیں مانتے، ڈی چوک جانا ہے: وزیرداخلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو دو تین دن پریشانی ہوئی، ضروری ہے فوری طور پر بند سڑکوں کو کھول دیا جائے، کل سے اسکول کھل جائیں گے، موبائل فون سروس بحال ہوجائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک پہنچ کر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہاؤسز پر حملے کیے، جہاں جہاں نقصان کیاہے، سی سی ٹی وی ڈھونڈلیں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انہوں نے دھمکیاں دے کر، اربوں کا نقصان کرکے دیکھ لیا، کہنا چاہتا ہوں کہ اس طرح کی چیزیں اور کتنی بار کرنی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کا علم نہیں، لیکن علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی ابھی تک تو فرار ہیں، ہم نے دو دفعہ ان کو کہا کہ سنگجانی میں جلسہ کریں، انہوں نے سنگجانی جانے پر رضا مندی ظاہر کی تھی لیکن پھر کہا کہ عمران خان کا فیصلہ نہیں مانتے، ڈی چوک جانا ہے۔
محسن نقوی نے اسلام آباد میں صورتحال کو کنٹرول کرنے پر پولیس اور رینجرز کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *