پنجاب
نومئی کے واقعات میں عمران خان کی ضمانت سے متعلق فیصلہ سنادیا گیا
لاہور (قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کا حکم سنادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے ایڈمن جج منظر علی گل نے نو مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے تمام 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم سنا دیا۔ قبل ازیں پراسیکیوشن اور ملزم کے وکیل نے ضمانتوں پر دلائل مکمل کیے۔