پاکستان

موسم سرما کے آتے ہی چائے کی درآمد میں بڑا اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موسم سرما کے آتے ہی چائے کی درآمد میں 18.6 فیصد اضافہ ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان ٹی امپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ ماہ ستمبر کے دوران ایک کروڑ کلو گرام سے زائد جبکہ ماہ اکتوبر کے دوران ایک کروڑ 10 لاکھ کلو گرام سے زائد چائے درآمد کی گئی تھی۔ لیکن رواں ماہ نومبر کے دوران اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ کلوگرام چائے درآمد کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ درآمد شدہ 32 لاکھ ڈالر کی چائے میں ایک کروڑ 14 لاکھ کلو گرام کالی اور 7 لاکھ کلو گرام سبزچائے شامل ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں 40 سے 50 فیصد تک کالی چائے کی پتی مختلف ذرائع سے سمگل ہو کر بھی آ رہی ہے۔چائے کی درآمد سے متعلق ممالک کے نام بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن ممالک سے پاکستان چائے درآمد کر رہا ہے ان میں کینیا، بنگلہ دیش، چین، ویتنام سمیت 13 ممالک شامل ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان سے چائے کی پتی کی اسمگلنگ سے بھی قومی خزانہ کو مالی نقصان پہنچتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *