پاکستان
سیاسی جماعتوں سے نمٹنے کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں، خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جن جماعتوں کی جڑیں عوام میں ہوں ان سے نمٹنے کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہوتا ہے۔
ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جن سے مذاکرات ہونے تھے، انہوں نے خود ہی بات چیت کے دروازے بند کیے۔ایم کیو ایم سربراہ نے مزید کہا کہ اگر احتجاج پُرامن تھا تو کرنے دینا چاہیے تھا اور اگر تشدد کا خدشہ تھا تو روکنا چاہیے تھا۔خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ آئین احتجاج کا حق دیتا ہے تشدد اور ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دیتا۔