ایم ایم ایس اسکینڈل کے بعد بھی ریا سین کی مقبولیت برقرار
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ ریا سین نے اپنی زندگی اور کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے لیکن ایم ایم ایس اسکینڈل کے اثرات کے باوجود مقبولیت برقرار رہی۔
24 جنوری 1981 کو کولکتہ میں پیدا ہونیوالی ریا سین نے بالی وڈ میں اپنے مختصر عرصے میں خوب نام کمایا۔ انہوں نے نہ صرف ہندی بلکہ بنگالی، تیلگو اور تمل فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کے مطابق 43 سال کی عمر میں بھی ریا کی خوبصورتی اور فٹنس کا یہ عالم ہے کہ ان کی عمر کا اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم ان کے فلمی کیریئر کو ایک متنازع ایم ایم ایس ویڈیو نے بری طرح متاثر کیا، جس کے بعد وہ فلمی دنیا سے دور ہو گئیں۔
یہ جعلی ایم ایم ایس ویڈیو ریا کے بالی وڈ کیریئر کے لیے تباہ کن ثابت ہوا لیکن انہوں نے اپنی مقبولیت کو کبھی کم نہیں ہونے دیا۔ وہ انسٹاگرام پر اپنی موجودگی برقرار رکھتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ جڑی رہتی ہیں۔
ریا اپنی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اپنی بےباک تصاویر کے لیے بھی مشہور ہیں۔ وہ اکثر انسٹاگرام پر دلکش اور بولڈ تصاویر شیئر کرتی ہیں جو فوراً وائرل ہو جاتی ہیں۔
View this post on Instagram
ریا کو سب سے پہلے 1998 میں فالگنی پاٹھک کے میوزک ویڈیو یاد پیا کی آنے لگی کے ذریعے شہرت ملی، جب وہ صرف 17 سال کی تھیں۔ اس کے بعد وہ متعدد فلموں، میوزک ویڈیوز اور فیشن شوز کا حصہ رہیں۔