بلوچستان

ایران سے معاہدے ہوچکے، بارڈر مارکیٹس جلد شروع ہوجائیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدے ہوچکے ہیں اور بارڈر مارکیٹس جلد فعال ہوجائیں گی۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت لیگل ٹریڈ کے حق میں ہے لیکن اسمگلنگ کو تجارت کا نام ہرگز نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ اپنے فائدے کے لیے اسمگلنگ کو تجارت کہتے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کو کاروبار کا بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور وہ تاجروں کی آواز بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت تاجروں کے مسائل حل کر رہی ہے اور جو وفاقی حکومت کے ساتھ مسائل ہیں انہیں بات چیت کے ذریعے حل کروایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں اور پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج بھی اوپر جارہا ہے جس سے بزنس کمیونٹی کو فائدہ ہو رہا ہے۔
صوبے میں پانی کے مسائل
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کی قلت کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچا ہے لہٰذا اس مسئلے کو وفاق کے سامنے اٹھائیں گے۔
’احتجاج سب کا حق ہے لیکن وفاق پر چڑھائی مناسب نہیں‘
سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی ’شرپسندی‘ کی مذمت کرتے ہیں اور انہیں رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر بھی بیحد افسوس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج اور جلسے کا حق سب کو حاصل ہے لیکن وفاق پر چڑھائی کردینا مناسب بات نہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *