پنجاب

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے لاہور کے 3200صحافیوں کو پلاٹس دینے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے وزارت اطلاعات پنجاب اور روڈا کے درمیان اراضی کی منتقلی کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے سیکرٹری اطلاعات طاہر اضا ہمدانی اور سی ای او روڈا عمران امین نے ایم او یو پر دستخط کئے اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ،صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سلیم ساگر اور کرنل ریٹائرڈ عابد بھی موجود تھے لاہور پریس کلب کے ممبران کو فارم پریس کلب سے جبکہ نان کونسل ممبران کو ڈی جی پی اآر سے فارم ملیں گے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کے 3200صحافیوں کو اپنا گھر فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرنے جارہی ہیں پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 3200صحافیوں کو پلاٹس ملنے جارہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *