پاکستان اسٹاک ایکسچینج: بلندی کا سفر جاری، 100 انڈیکس نئی سطح پر پہنچ گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز نیا ریکارڈ قائم ہونے کے بعد آج بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے اور 100 انڈیکس مسلسل نئی منازل طے کررہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی اب تک کے کاروبار کے دوران 294 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 377 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اب تک کے کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 653 پوائنٹس بھی عبور کی۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 82 پوائنٹس کی تاریخی حد پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1031 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 332 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک برس سے تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اس ایک سال کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کم و بیش 37 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو کہ ایک برس میں ہونے والا ریکارڈ اضافہ ہے۔