سندھ

ایل پی جی کاروبار میں قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دینے کا فیصلہ

قوانین کی خلاف ورزی پر کم سے کم 10 لاکھ جرمانہ اور 10 سال قید تک سزا ہوگی، ذرائع اوگرا


کراچی(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے ایل پی جی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کرلیا۔
اوگرا ذرائع کے مطابق غیر معیاری ایل پی جی سلینڈر یا غیر معیاری آلات فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔ پہلے ایل پی جی قوانین کی خلاف ورزی پر 3 ہزار روپے جرمانہ تھا جسے بڑھا کر کم سے کم 10 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک کرنے کی تجویز ہے۔
اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر سزا بھی 6 ماہ سے بڑھا کر 10 سال ناقابل ضمانت کی تجویز دی گئی ہے۔ اب ایل پی جی کے قوانین پر عمل نہ ہوا تو 10 سال کی سزا ہوگی۔ ملک بھر میں ایل پی جی کے استعمال میں تیزی سے اضافے کے باعث یہ فیصلے کیے گئے ہیں۔ غیرمعیاری اور مکس گیس فروخت کرنے والے بچ نہیں سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کے نئے قوانین کی سمری حمتی منظوری کے لیے حکومت کو بھجوا دی ہے۔ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے قوانین میں تبدیلی لا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *