پاکستان

گوشوارے جمع نہ کروانے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر و جنرل سیکریٹری عمر ایوب کو نوٹس جاری

نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو 4 دسمبر کو صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گوشوارے جمع نہ کروانے پر بیرسٹر گوہر خان اور عمر ایوب کو نوٹس جاری کر کے طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو 4 دسمبر کو صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور جنرل سیکریٹری کو نوٹس جاری کیے تھے جن کے مطابق ان دونوں کو 26 نومبر کو طلب کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے مالی سال 24- 2023ء کے لیے پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *