اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
گھریلو سلنڈر ایک روپے 32 پیسے مزید مہنگا ہوگیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، گھریلو سلنڈر ایک روپے 32 پیسے مزید مہنگا ہوگیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، قیمتوں کا تعین دسمبر کیلئے کیا گیا ہے جس کے بعد معمولی اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا سلنڈر ایک روپے 32 پیسے مہنگا کردیا گیا جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبرکیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 30 پیسے فی کلو ہو گی ۔
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 79 روپے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گیارہ اشاریہ آٹھ کلو گرام کا سلنڈر تین ہزار 79 پیسے میں دستیاب ہوگا۔ ماہ نومبر کیلئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت دوہزار 999 روپے 47 پیسے مقرر تھی۔
خیال رہے کہاکہ حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ نومبر کیلئے لکویفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا تھا۔
اوگرا نے ماہ نومبر کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 88 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جبکہ گھریلو سلینڈر 34 روپے 9 پیسے مہنگا ہوا تھا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد اب ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 999 روپے 47 پیسے مقرر کردی گئی تھی۔ اکتوبر میں اسی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے مقرر تھی۔
قبل ازیں اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کیلئے ایل پی جی مہنگی کردی تھی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔اوگرا کی جانب سے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں مزید 7 روپے 31 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ایل پی جی کی نئی قیمت 251 روپے 30 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2965 روپے ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 86 روپے 28 پیسے مہنگا کر دیا گیا تھا۔ ستمبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت2879 روپے مقرر کی گئی تھی۔